ابنا: سعودی عرب میں عوامی بے چینی اور احتجاج کا سلسلہ جاری ہے مخالفین نے آل سعود کے خلاف شیعہ سنی اتحاد پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے آل سعود خادم الحرمین نہیں بلکہ امریکی اور اسرائیلی خادم ہیں اور اسی وجہ سے امریکہ ان کی بھر پور حمایت کررہا ہے۔
ایک سعودی تجزيہ نگآر حسین الکاظمی نےکہا ہے کہ ناصر المحیشی کے وحشیانہ قتل کا تنہا گواہ عادل حسین آل ناجی تھا جسے سعودی سکیورٹی فورسز نے اغوا کرلیا ہے اس نے کہا کہ آل ناجی المحیشی کے قاتل اور سعودی سکیورٹی دستوں کے وحشیانہ جرائم کی تفصیلات سے اچھی طرح باخبر تھا جسے سعودی سکیورٹی دستوں نے بے جرم و خطا گرفتار کرکے انفرادی قید میں بند کردیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ آل ناجی کے بارے میں انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں کو اپنی ذمہ داری ادا کرنی چاہیے انھوں نے کہا کہ آل سعود کو مزيد جرم و جنایت کا موقع فراہم نہیں کرنا چاہیے۔
ادھر سعودی حکومت کے مخالف فواد ابراہیم نے شیعہ سنی اتحاد پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ دو دلائل کی بنا پر آل سعود کی حمایت کرتا ہے ایک یہ کہ سعودی عرب اسرائيل کی حامی حکومت ہے اور دوسرے یہ کہ سعودی عرب سے امریکہ کو مسلسل تیل مل رہا ہے اور آل سعود خادم الحرمین ہونے کے بجائے امریکہ اور اسرائیل کے خادم ہیں انھوں نے ہمیشہ اسلام اور مسلمانوں کو نقصان پہنچایا ہےاور آج بھی اسلامی کی بدنامی اور ذلت کا باعث بنے ہوئے ہیں۔ ......../169